سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنیوالا گرفتار
لاہور(نامہ نگار)مصطفی آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطا بق مصطفیٰ آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے ملزم ذوالفقار کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ذوالفقار نے سوشل میڈیا پراسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔