طارق محمود مغل تحریک انصاف گوجرانوالہ ٹریڈ ونگ کا جنرل سیکرٹری مقرر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت طارق محمود مغل کو پاکستان تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ ٹریڈ ونگ کا جنرل سیکرٹری بنادیا گیا، نوٹیفکیشن جاری ۔مرکزی صدر حاجی نوید طاہر کی مشاورت سے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد خالدنے نوٹیفکیشن جاری کیا۔طارق محمود مغل نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کاروباری حضرات کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔