• news

مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے زیر اہتمام  قاری عبدالمتین اصغر کی غائبانہ نماز جنازہ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے زیر اہتمام معروف کشمیری حریت پسند سید علی گیلانی اور دوران خطاب قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے وفات پاجانے والے قاری عبدالمتین اصغر کی غائبانہ نماز جنازہ صاحبزادہ حافظ عمران عریف کی امامت میں ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے امیر پروفیسر محمد سعید کلیروی، ناظم اعلی مولانا محمد ابرار ظہیر، اور دیگر نے مرحومین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین کیا۔ مقررین نے کہا کہ قاری عبدالمتین اصغر اور سید علی گیلانی جیسی شخصیات کسی بھی معاشرے کا حسن اور آنے والوں کے لیے رول ماڈل  ہوتی ہیں۔ قاری عبدالمتین اصغر نے پاکیزہ زندگی گزاری اور پاکیزہ و قابل رشک موت سے ہم کنار ہوئے، قرآن پڑھتے ہوئے موت کا آنا ہر مسلمان کے دل کی آرزو ہے۔غائبانہ نماز جنازہ میں مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ نماز جنازہ میں مولانا حافظ عبدالشکور شیخوپوری، مولانا قاری غلام مصطفی، میاں مجیب الرحمن، مولانا عارف اثری اور دیگر علما بھی شریک تھے۔

ای پیپر-دی نیشن