• news

فوج کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھے گی: آرمی چیف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردارعبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی جس میں بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، مقبوضہ وادی میں جاری یکطرفہ بھارتی اقدامات اور ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیدعلی گیلانی نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے زندگی بھر بے لوث جدوجہد جاری رکھی۔ آرمی چیف نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو یقین دلایا کہ پاک فوج کشمیر  کے نصب العین اورکشمیریوں کے ساتھ پرعزم کھڑی ہے اور کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ آرمی چیف نے سردارعبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور خطہ کشمیر کی خوشحالی  کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سردار عبدالقیوم نیازی نے آزادجموں وکشمیر میں ترقی اور سکیورٹی کے لئے فوج کے کردار کوسراہا ۔

ای پیپر-دی نیشن