• news

بلاول بھٹو ملکی ترقی ‘ عوامی خوشحالی کی صلاحیت رکھتے ہیں: حاجی فلک شیر 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے فروغ اور عوام کی بھلائی کیلئے پیپلز پارٹی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جتنے مسائل اور دشواریوں کا پارٹی قیادت نے سامنا کیا ان کا شمار ممکن نہیں آج بھی قیادت سیاسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کررہی ہے، بلاول بھٹو زرداری قوم کے حقیقی نجات دھندہ ہیں جو ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، اپنے ایک بیان میں حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بہت کڑے وقت دیکھے ہیں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنی سیاسی جمہوری جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور حکمرانوں کی نااہلی و عوام دشمنی سے قوم کو آگاہ کرتی رہے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن