افغانستان کی طرح اب جلد کشمیر آزاد ہوگا: چوہدری مشتاق
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک پاکستان کے کارکن اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہاہے کہ سید علی گیلانی سچے پاکستانی تھے انہوںنے 80 سالہ جدوجہد میں پہلے ڈوگراں راج اور پھر بھارتی فوج کے ساتھ مقابلہ کیا ان کی شہادت سے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو مزید تقویت ملے گی افغانستان کی طرح اب جلد کشمیر آزاد ہوگا صحافیوں سے گفتگو کرتے مشتاق ورک نے کہا کہ نوائے وقت نے ہمیشہ ملکی سلامتی کے ایشوز پر صحافت کو لیڈ کیا ہے نوائے وقت کی گوادر سے اشاعت شروع کر کے اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے ڈاکٹر مجید نظامی نے ہمیشہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں ہونیوالے مسلمانوں پر ظلم وستم کیخلاف اپنے قلم کے ذریعے قلمی جہاد کیا انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی اور ڈاکٹرمجید نظامی ہسٹری کے لوگ ہے جو زندہ رہ کر اور مر کر بھی امر ہوتے ہے آنے والی نسلیں ان جیسے باکردار اور محب وطن افراد کے نقش قدم پر چل کر ہی دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کر سکتی ہے ۔