نابلوس: اسرائیلی فائرنگ 70 فلسطینی زخمی: مصری سرحد‘ 3 فلسطینیوں کی نعشیں برآمد
نابلوس (انٹرنیشنل ڈیسک+ صباح نیوز) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی نابلوس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 70 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ جبل صبیح کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ اور شیلنگ کی۔ ادھر مصری سرحد سے 3 فلسطینیوں کی نعشیں ملی ہیں۔ ترجمان حماس نے کہا مصر ذمہ دار ہے۔ مصری فوج نے سرنگ میں زہریلی گیس پھینکی۔