ظفر اقبال نیو یارکر نے ملی نغمہ ’’ملت کے اے شہیدو‘‘ریلیز کر دیا
لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستانی امریکی نثراد گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے یوم دفاع کے موقع پر اپنا ملی نغمہ "ملت کے اے شہیدو"ریلیز کردیا۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ پاک فوج کو ٹریبیوٹ دینے کیلئے امریکہ سے ملی نغمہ ’’ملت کے اے شہیدو‘‘ کو لانچ کرنے آیا ہوں۔عمران خان کی انتخابی مہم کیلئے بھی گانا بنایا تھا اب ان کی تین سالہ کارکردگی پر بھی ایک گانا بنا رہا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے جو انہوں نے وعدہ کیا تھا اس پر کوئی بھی کام نہیں ہورہا۔میری لاہور میں ایک پراپرٹی کو متنازعہ بنا دیا گیا ہے۔وزیراعظم کے پورٹل پر بھی شکایت کررہا ہوں۔مجھے تحریک انصاف کی حکومت سے انصاف چاہیے۔اوورسیز میں پاکستانی کلچر کو متعارف نہیں کرایا جارہا۔اس جانب حکومت کو خاص توجہ دینی چاہے۔ان لوگوں کی خدمات کو بھی سراہا جانا چاہیے۔حکومت اوورسیز،اوورسیز کی بات کرتی ہے لیکن ان کیلئے کوئی کام نہیں ہے۔پریس کانفرنس میوزک ڈائریکٹر ناصر حسین اور گلوکارہ ثمن شیخ بھی موجود تھیں۔