آمنہ بھائی، والد کے ہمراہ خسر گنگ چوٹی سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما
لاہور (نیٹ نیوز) ایک 15 سالہ لڑکی نے اپنے بھائی اور والد کے ساتھ گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں 6 ہزار 400 میٹر بلند خسر گنگ چوٹی سر لی۔15 سالہ کوہ پیماآمنہ شگری نے اپنے والد شرافت علی خواجہ اور بھائی احمد علی کے ہمراہ 27 اگست کو بغیر کسی سپانسر کے مہم کا آغاز کیا تھا۔ بلتستان ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن نے تصدیق کی کہ اہل خانہ نے چوٹی کی بلند ترین سطح پر پاکستانی پرچم لہرایا۔ جس کے بعد آمنہ شگر سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں جنہوں نے یہ چوٹی سر کی۔ آمنہ اور ان کے بھائی نے چوٹی سر کرنے کی تربیت اپنے والد سے حاصل کی ہے۔