گھریلو جھگڑا: اوکاڑہ میں دوشیزہ نے خودکشی کرلی
اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ میں گھریلو جھگڑے پر دوشیزہ نے زہر کھا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ موضع اکبر کے رہائشی محمد خاں کی 17سالہ بیٹی سونیاں بی بی نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا کر اپنی زندگی کر خاتمہ کر لیا۔