• news

متنازعہ زرعی قوانین کیخلاف اترپردیش میں 5 لاکھ کسانوں کی ریلی

مظفر نگر (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں مودی سرکاری کے کسان مخالف قوانین پر کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں 5 لاکھ سے زائد کسان مظاہرین ریلی میں شریک ہوئے۔ کسان رہنما کا کہنا ہے کہ ریلی نے کسانوں کی احتجاجی تحریک میں نئی روح پھونک دی۔ دیگر شہروں میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالیں  گے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریلی کو کسان احتجاج کے 9 ماہ میں سب سے بڑی ریلی بتایا جا رہا ہے۔ بھارت میں کسان مظاہرین تقریباً 9 ماہ سے دلی جانے والی شاہراؤں پر احتجاج کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن