بھار ت شہید کرنیکے بعد بھی علی گیلانی کے نظریات سے خوفزدہ ہے، فیاض چوہان
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مودی سرکار کی جانب سے مرحوم حریت رہنما سید علی گیلانی کے جسد خاکی چھیننے، زبردستی دفنانے اور ان کے اہل خانہ پر ایف آئی آر درج کروانے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے فاشسٹ نظریات میں لتھڑی بھارتی حکومت کشمیری عوام پر ظلم و استبداد کے اپنے ہی ریکارڈ توڑنے لگی ہے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بزدل بھارتی حکومت سید علی گیلانی کی وفات کے بعد بھی ان کے نظریات سے خوفزدہ ہے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کشمیری جدوجہد آزادی کا مقابلہ نہیں کر سکتی سید علی گیلانی سمیت مقبوضہ کشمیر کا ہر مسلمان سچا پاکستانی ہے۔