سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے مسلسل حملے قابل مذمت ہے ، طا ہر اشر فی
اسلام آباد (نا مہ نگار)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے علماو مشائخ سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے مسلسل حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے مختلف شہرو ں پر گذشتہ روزحملے قابل مذمت اور قابل افسوس اور ناقابل قبول ہیں، ریاست پاکستان کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے کہ پاکستان کو ارض حرمین شریفین مملکت سعودی عرب کی سلامتی و استحکام بہت عزیز ہے۔ ارض حرمین شریفین کا دفاع پاکستان کا دفاع ہمارے لیے ارض حرمین شریفین خط احمر ہے، اس معاملہ پر عالمی دنیا اسلامی تعاون تنظیم اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے ، سعودی عرب پر حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور معاملہ کے حل کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ کو فوری اقدامات کرنے چاہیں ۔