• news

افغان میں امن خطہ کی سلامتی کیلئے ضروری،پاکستان کی زیر صدارت پڑوسی ممالک کا اجلاس

اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے خصوصی نمائندوں کا ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے خصوصی نمائندوں کا ورچوئل اجلاس ہوا۔ پاکستان نے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے خصوصی نمائندوں کے ورچوئل اجلاس کی میزبانی کی۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کی صدارت پاکستان کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ورچوئل اجلاس میں ایران، چین، ترکمانستان، ازبکستان اور تاجکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر محمد صادق نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ محمد صادق نے کہا کہ مستحکم افغانستان سے تمام ممالک کیلئے پیدا ہونے والے نئے مواقع کا ادراک کرنا ہوگا۔ خوشحال اور پرامن افغانستان اقتصادی، تجارتی، علاقائی، عوامی رابطے کو فروغ دے گا۔ اجلاس میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا باہمی سطح پر قریبی رابطے رکھنے پر اتفاق ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن