• news

 اسلم بھٹہ، رانا اسلم نے فائونڈر اتحاد گولڈن گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) وزیر آباد کی معروف کاروباری شخصیات، فائونڈری ایسوسی ایشن کے چیئر مین نے چیمبر الیکشن میں فائونڈر اتحاد گولڈن گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر فائونڈر اتحاد گولڈن گروپ کے رہنما شاہد محمود بٹ ، چوہدری یوسف ، ظفر ڈار اور چوہدری لطیف نے وزیر آباد کی معروف کاروباری شخصیت اسلم بھٹہ ، فائونڈر ی ایسوسی ایشن کے رانا اسلم اور بون ایسوسی ایشن کے ممبران کو فائونڈر اتحاد گولڈن گرو پ میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کیا انہوں نے کہا کہ ساتھیوں کی شمولیت سے گروپ مزید مظبوط ہو گا روزانہ گروپ میں شامل ہونیوالے ممبران ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے ووٹ کی طاقت سے فائونڈر اتحاد گولڈن گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ فائونڈر اتحاد گولڈن گروپ نے بر سر اقتدا ر نہ ہونے کے باوجود بھی بزنس کمیونٹی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے گروپ کی اسی محنت کے پیش نظر بزنس کمیونٹی کے ووٹ سے 18ستمبر کو فائونڈر اتحاد گولڈن گروپ فتح یاب ہو گا ۔

ای پیپر-دی نیشن