آل پاکستان ایریگیشن لیبر کے کاتنخواہوں کی بندش کیخلاف مظاہرہ
ننکانہ صاحب( نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان ایریگیشن لیبر کے ملازمین کی تنخواہوں کی بندش ، بلاجواز اور بلا وجہ جھوٹے مقدمات درج کرنے اور انتقامی کاروائیاں کرنے کے خلاف ملازمین اورعہدیداران نے احتجاجی مظاہرہ کیا قبل ازیں آل پاکستان ایریگیشن لیبر یونین کا اجلاس مرکزی صدر چودھری خوشی محمد کھوکھر کی زیر صدارت مچھرالہ ڈرین بچیکی روڈ پر ہوا جس میں ایریگیشن ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور متفقہ طور پر منظورکی گئی قراردادوں کے ذریعے مطالبہ کیا ایریگیشن زون سرگودھا کے ممبران وعہدیداران اور ملازمین یونین کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں ،جھوٹی ایف آئی آر واپس لی جائے بصورت دیگر ملازمین احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔