حکومت نے تین سال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے: تیمور خالد
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سٹی کے صدر میاں تیمور خالد نے کہا ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے تین سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے انشا ء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ایک عظیم ملک بنے گا اور آنے والا دور ایک بار پھر تحریک انصاف کا ہو گا، اپوزیشن جماعتیں ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے حکومتی سفر کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں، اپنے بیان میں میاں تیمور خالد نے کہا عوامی کی محرومیوں کا ازالہ کیاجارہا ہے، قومی ترقی کی رفتار مزید تیز تر کی جارہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے۔