• news

عمران نیازی کو وزارت عظمیٰ نہیں‘ سیاست نااہل ہونا چاہئے: احسن اقبال

نارووال (نامہ نگار) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو وزارت عظمیٰ سے نہیں سیاست سے نااہل ہونا چاہیے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی صاحب نے سمبڑیال، کھاریاں موٹر وے کے افتتاح کے موقع پر قوم کو ایک بار پھر گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ موصوف نے فرمایا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مسلم لیگ سے تین گنا زیادہ شاہراہیں تعمیر کی ہیں۔ یہ ایک ایسا دعویٰ ہے کہ جو ’’گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘‘ میں لکھنے کے قابل ہے۔ آج پاکستان کے تمام ڈویلپمنٹ منصوبے دائو پر لگ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم پاکستان کیلئے اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ پاکستان کا اٹیمی پروگرام ہے 

ای پیپر-دی نیشن