• news

ویتنام میں نرس کو بھوت سمجھ کر خاتون نے کرونا وارڈ سر پر اٹھالیا، ویڈیو وائرل

ہنوئی(نیٹ نیوز) ویتنام میں حفاظتی لباس میں ملبوس نرس کو بھوت سمجھ کر خاتون نے کرونا وارڈ سر پر اٹھالیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق ویتنام کے ایک ہسپتال کے کرونا وارڈ میں داخل مریضہ سفید رنگ کے حفاظتی لباس (پی پی ای کٹ) پہنے نرس کو بھوت سمجھ بیٹھی اور چیخیں مار کر ہسپتال کو سر پر اٹھا لیا۔خاتون کی چیخوں سے دیگر مریض بھی خوفزدہ ہوگئے۔ خاتون کو وہاں موجود عملہ کافی دیر تک سمجھاتا رہا تاہم جب خاتون کے حواس بحال ہوئے تو انہیں سمجھ آئی اور پھر وہ خاموش ہوگئیں۔

ای پیپر-دی نیشن