• news

 حکومتی ارکان سیاسی مستقبل کیلئے ہمارے پاس سی وی ل کرآرہے :رانا ثنا ء  

فیصل آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر راناثناء اللہ نے کہاہے کہ حکومتی ارکان سیاسی مستقبل کیلئے ہمارے پاس سی وی لے کرآرہے ہیں۔صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  عام انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کا اہتمام نہیں بلکہ اُن کی جماعت کاکام تمام ہوگا۔اُنہوں نے دعویٰ کیاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ1فیصدبھی عوام نہیں اورارکان ہیں۔ ٹی وی پرحکومتی کردار دیکھنے کے بعدحکومتی ارکان سیاسی مستقبل کے لئے ہمارے پاس سی وی لے کرآرہے ہیں۔عمران خان کااپنے3سالہ کردارکے بعد اقتدار کاخواب توہوسکتاہے انتخاب نہیں۔آج حکومت ختم ہوجائے۔

ای پیپر-دی نیشن