• news

 لیگی قیادت کو بار بار انتقامی کاروائیوں کا  نشانہ بنایا گیا:امجد لطیف

 شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنماء چیئر مین بلدیہ شیخوپورہ میاںامجد لطیف نے کہا ہے گزشتہ تین سالوں میں نواز لیگ کی قیادت نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوامی حقوق کی بات کی، جمہوری اقدار کے تحفظ کی سوچ کو اجاگر کیا، حکمرانوں کی انتقامی کاروائیوں سے قوم کو آگاہ کرنے سمیت حکمرانوں کی نااہلی و نالائقی قوم کے سامنے رکھی یہی وجہ ہے کہ لیگی قیادت کو بار بار انتقامی کاروائیوں کا شکار کیا گیا،اپنے بیان میں میاں امجد لطیف نے کہا کہ یوٹرن خان حکومت کی موجیں ختم ہونے کے قریب ہیں،نااہلوں اورنالائقوں کے ٹولے نے ملکی معاشیت سمیت ہر ادارئے کو تجربہ گاہ بنارکھا ہے جس کی وجہ سے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن