• news

ایف اے ٹی ایف کے اہداف میں پاکستان کی ایک اور کامیابی، اقوام متحدہ کے کالعدم افراد کی فہرست تمام سٹیٹ ایجنٹس کو جاری 

 اسلام آباد (این این آئی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف میں پاکستان نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے اور اقوام متحدہ کے کالعدم افراد کی فہرست تمام سٹیٹ ایجنٹس کو جاری کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف کے سلسلے میں کالعدم تنظمیوں اور ان کے عہدیداروں کے لیے پراپرٹی خریدنا ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ یہ فہرست 99 صحفات پر مشتمل ہے۔ فہرست میں 3676 کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں کے نام‘ شناختی کارڈ نمبر شامل ہیں۔ فہرست میں پنجاب سے 2085 ‘ خیبر پی  کے کے 906 ‘ سندھ سے 391‘ بلوچستان کے 191 کالعدم تنظیموں کے کارکن شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن