• news

امریکی وزیر خارجہ انٹونی  بلنکن  افغان بحران پر بات چیت کیلئے قطر  پہنچ گئے

واشنگٹن(اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن  افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد افغان بحران پر بات چیت کے لیے پہلے دورے پر قطر پر پہنچ گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ بعدازاں بدھ کو  جرمنی میں  امریکی ایئر بیس ریمسٹین   جائیں گے جہاں وہ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے ہمراہ افغان بحران پر 20 ممالک کے وزرا کے ساتھ ورچوئل اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن