چین میں امن مشقیں شروع: پاکستان سمیت متعدد ممالک شریک
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وسطی صوبے ہینان میں"مشترکہ مستقبل-2021"ء کے نام سے بین الاقوامی امن مشقیں پیر سے شروع ہوگئی ہیں۔ چینی فوج کی جانب سے منعقدہ اپنی نوعیت کی اس پہلی فوجی مشق میں چین، پاکستان، منگولیا اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے فوجی دستے شریک ہیں۔ امن مشقوں میں میدان جنگ میں جاسوسی، پولیسنگ اور گشت، شہریوں کاتحفظ، انسداد دہشت گردی کوششیں، طبی امداد اور وبائی ردعمل شامل جیسی مہارتیں شامل ہیں۔ 15 ستمبر تک جاری رہنے والی ان مشقوں کا مقصد اقوام متحدہ امن مشنز میں شریک ممالک کے درمیان عملی تعاون کو فروغ اور امن قائم کرنے والی سٹینڈ بائی فورسز کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔