• news

 جعلی اکاؤنٹس‘ میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں گواہوں پر جرح جاری 

اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے زرداری اور فریال تالپور وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں گواہوں پر جرح جاری رہی۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کی طرف سے حاضری سے استثنی کہ درخواستیں  عدالت نے منظور کر لیں، دوسری جانب  عدالت نے نیب کے گواہ جوائنٹ رجسٹرار ایس ای سی پی کے بیان پر جرح کے لیے وکلاء صفائی کو پیش ہونے کی مہلت دیتے ہوئے کہاکہ جب تک وکلاء پیش ہوتے ہیں، نیب کے دوسرے گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن