عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے چوکیدار کا کردار ادا کرتے رہیں گے، فضل الرحمان
راولپنڈی(جنرل رپورٹر ) تحفظ ختم نبوت و یوم دفاع کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا خطاب کرتے ہوئے کہا عقیدہ ختم نبوت کے قلعے میں نقب لگانے والوں کو روکنے اور عقیدہ کے تحفظ کیلئے ایک چوکیدار کا کردار ادا کرتے ہیں امت غافل بھی ہو جائے تو کام جاری رکھتے ہیں یوم دفاع کے موقع پر افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں افواج پاکستان نے بھارت کو دندان شکن جواب دیا اور سرحدوں کا دفاع کیا تھا ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا علی گیلانی کی وفات پر انکے لئے دعا کرتا ہوں اس موقع پرمولانا اللہ وسایا،قاضی مشتاق مولانا عبدالمجید ہزاروی،مفتی شہاب الدین ،قاضی شفیق الرحمان ،مولانا کمال الدین ،سید چراغ الدین شاہ،قاری شبیر،طارق جدون،ندیم شیخ،شرجیل میر،شاہد غفور پراچہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔