• news

شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں پر سب کو فخر ہے ،رحمان ملک

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے یوم دفاع و شہداپاکستان پر شہدائے قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ6ستمبر کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یادگار کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔رحمان ملک نے ایک بیان میںکہاکہ آج کے دن 1965 میں ہماری بہادر مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا  شہید کبھی نہیں مرتا، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں پر ہم سب کو فخر ہے۔ رحمان ملک آج پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے۔ شہدا کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی   خاطر پیاروں کا نذرانہ پیش کیا۔ رحمان ملک نے کہا  یوم دفاع و شہداکے موقع پر کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔رحمان ملک نے کہا  وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارت کی ظلم و ستم و تسلط سے آزاد ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن