وینا ملک کی 7 سال بعد شوبز میں واپسی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) متنازعہ بیانات کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے تصدیق کی ہے کہ وہ 7 سال بعد جلد ہی سکرین پر اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔ وینا ملک 2002 سے 2014 تک اداکاری میں مصروف دکھائی دیں۔ انہوں نے نہ صرف پاکستانی بلکہ متعدد بھارتی فلموں و ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔