• news

پاکپتن: پولیس تشدد سے معمر مشتبہ چور ہلاک‘ لواحقین نے احتجاجاً ریلوے کراسنگ بند کر دیئے 

پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت) چوری کے الزام میں گرفتار شخص مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے شہر کے دونوں مرکزی ریلوے کراسنگ بند کر دیئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان سے سازباز ہوکر  باپ اور دو بیٹوں کو گرفتار کیا تھا۔ جن میں سے 60 سالہ انور مبینہ تشدد سے دم توڑ گیا۔ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ پولیس ہم سے مکان بیچ کر پیسے طلب کرتی تھی۔ نہ دینے پر ہمارے باپ کو مار ڈالا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کو ہارٹ اٹیک ہوا۔ ہسپتال لاتے دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن