ملا حسن اخوند‘عبدالغنی برادر سراج الدین حقانی کون ہیں؟
کابل (نیٹ نیوز) ملا حسن اخوند اس وقت طالبان کے طاقتور فیصلہ ساز ادارے رہبری شوریٰ یا لیڈر شپ کونسل کے سربراہ ہیں۔ ان کا تعلق طالبان کی جائے پیدائش قندھار سے ہے اور وہ مسلح تحریک کے بانیوں میں سے تھے۔ وہ فوجی پس منظر کے بجائے مذہبی رہنما ہیں اور اپنے کردار اور عقیدت کے لیے جانے جاتے ہیں ہے۔ امریکہ کیساتھ مذاکرات میں طالبان کی جانب سے مکمل ٹیم شامل تھی لیکن فروری 2020 کو دوحہ میں ہونے والے امن معاہدے پر دستخط ملا عبدالغنی برادر نے کیے تھے ۔ ملا برادر کا تعلق پوپلزئی قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔ یہ قبیلہ افغانستان میں انتہائی بااثر سمجھا جاتا ہے اور سابق افغان صدر حامد کرزئی کا تعلق بھی اسی قبیلے سے ہے۔ سراج الدین حقانی کا تعلق ان کے والد جلال الدین حقانی کے حقانی نیٹ ورک سے ہے۔ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی کا تعلق افغانستان کے صوبہ پکتیکا سیتھا۔