• news

افغانستان : حسن اخوند وزیراعظم عبوری حکومت کا اعلان 

کابل (نوائے وقت رپورٹ/ این این آئی) طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کر دیا۔ ترجمان طالبان ذبیح اﷲ مجاہد نے نئی افغان حکومت اور کابینہ کا اعلان کرتے کہا کہ نئی اسلامی حکومت کے قائم مقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند ہوں گے۔ ملا عمر کے بیٹے عبدالغنی برادر قائم مقام نائب وزیراعظم‘ ملا امیر خان متقی کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ مولوی یعقوب مجاہد قائم مقام وزیر دفاع‘ قاری دین حنیف قائم مقام وزیر خزانہ‘ ملا عبدالحق وثیق این ڈی ایس کے سربراہ بنا دیئے گئے۔  قاری فصیح الدین افغانستان کے چیف آف آرمی سٹاف‘ سراج الدین حقانی قائم مقام وزیر داخلہ‘ ملا ہدایت اﷲ وزیر مالیات ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شیر محمد عباس ستانکزئی نائب وزیر خارجہ‘ ملا خیر اﷲ خیر خواہ وزیر اطلاعات و ثقافت‘ ذبیح اﷲ مجاہد نائب وزیر اطلاعات و ثقافت‘ شیخ اﷲ منیر نئی افغان حکومت میں وزیر تعلیم ہوں گے۔ خلیل الرحمان حقانی وزیر برائے تارکین وطن ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیر محمد عباس ستانکزئی نائب وزیر خارجہ کے منصب پر فائز ہوں گے۔ ذبیح اﷲ مجاہد نے کہا کہ ملا خیر اﷲ خیرخواہ وزیر اطلاعات ہوں گے۔  انہوں نے بتایا کہ سراج الدین حقانی وزیر داخلہ‘  ہدایت اللہ بدری وزیر خزانہ اور شیخ اﷲ منیر نئی افغان حکومت میں وزیر تعلیم ہوں گے۔ مولوی محمد یعقوب مجاہد وزیر دفاع‘ مولوی امیر خان متقی وزیر خارجہ‘ ملا ہدایت اللہ بدری وزیر خزانہ‘ شیخ مولوی نور اللہ منیر وزیر تعلیم‘ملا خیر اللہ خیر خواہ وزیر اطلاعات و ثقافت‘ قاری دین حنیف وزیر اقتصادیات‘ مولوی نور محمد ثاقب وزیر حج و اوقاف‘مولوی عبدالحکیم شرعی وزیر قانون و انصاف‘ ملا نور اللہ نوری وزیر سرحدات و قبائل‘ ملا محمد یونس اخوندزادہ وزیر بحالی و دیہی ترقی‘ شیخ محمد خالد وزیر مذہبی امور‘ ملا عبدالمنان عمری وزیر سماجی امور‘ ملا محمد عیسیٰ اخوند وزیر پٹرولیم و کان کنی‘ ملا عبداللطیف منصور وزیر پانی و توانائی‘  ملا حمید اللہ اخوند زادہ وزیر ٹرانسپورٹ شہری ہوا بازی‘ مولوی عبدالباقی حقانی وزیر ہائر ایجوکیشن‘ مولوی نجیب اللہ حقانی وزیر مواصلات‘ ملا عبدالحق واثق ڈائریکٹر انٹیلی جنس‘ حاجی محمد ادریس ڈائریکٹر مرکزی بینک‘ مولوی احمد جان احمدی ڈائریکٹر انتظامی امور‘ ملا محمد فاضل مظلوم نائب وزیر دفاع‘ مولوی نور جلال نائب وزیر داخلہ ‘ ملا تاج میر جواد ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس‘ ملا رحمت اللہ نجیب ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس (انتظامی امور)‘ ملا عبدالحق اخوند نائب وزیر داخلہ انٹی نارکوٹکس ہوں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن