• news

ڈپٹی کمشنر نارووال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری 

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر نارووال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے 27 ستمبر تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ جسٹس ساجد محمد سیٹھی نے منیر احمد کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں ڈپٹی کمشنر نارووال،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی،فاروق گورائیہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ منیر احمد سے فاروق گوارئیہ نے نوکری پر لگوانے کے لئے دو لاکھ رشوت لی عدالت نے ڈپٹی کمشنر نارووال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو دوہفتوں میں قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم جاری کیا۔ عدالتی حکم کے باوجود کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی عدالت سے استدعا ہے کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے عدالت قانون کے مطابق جلد فیصلہ کرنے کا حکم جاری کرے۔ 

ای پیپر-دی نیشن