• news

اپوزیشن کی سرگرمیاں سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں: اسلم بلوچ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے چیئر مین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں تمام چھوٹے بڑے علاقوں میں مساوی ترقی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے ماضی میں چند علاقوں پر توجہ دی گئی مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی وزیر اعظم عمران خان کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا قوم کے ٹھکرائے ہوئے عناصر کو انتشار کی سیاست چھوڑ کر مثبت رویہ اختیار کرنا چاہئے پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں وزیراعظم کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، شہباز شریف اور بلاول زرداری کی ٹیلی فونک گفتگو کوئی معنی نہیں رکھتی عوام آگاہ ہیں ان کرپٹ سیاستدانوں کو ملک و قوم کی نہیں اپنی کرپشن بچانے کی فکر کھائے جارہی ہے کسی کو این آر او ملے گا نہ کرپشن کے بیانیہ سے موجودہ حکومت دستبردار ہوگی، اپوزیشن جماعتوں کی سرگرمیاں سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں،یہ چلے ہوئے کارتوس اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے آپس میں مل رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن