• news

اہل بیت ؓکی لازوال قربانیوں نے اسلام کو جلا بخشی : ڈاکٹر ریاض انجم 

قصور(نمائندہ نوائے وقت) بلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور کے زیراہتمام محفل مسالمہ ڈاکٹر ریاض انجم صدر بلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ تلاوت قرآن شوکت علی زاہد اورنعت رسول مقبول عبدالرزاق محسن نے پیش کی۔ پروگرام کی نقابت سلیم آ فتاب سلیم نے کی۔ صدارت امین رامے نے کی۔رانا خورشید احمد زاہد مہمان خصوصی تھے۔ اشفاق ناصر، غلام غوث لکھی وغیرہ نے اہل بیت کی خدمات سے متعلق خیالات پیش کر کے خوب داد پائی۔پروگرام کے آ خر میں مشتاق احمد رانا فنانس سیکرٹری بلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن