• news

خاتون وکیل کا لا ئسنس معطل کر دیا 

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )  پنجاب بار کونسل نے مس کنڈکٹ و بے ضابطگی کے الزامات میں خاتون ایڈووکیٹ کی وکالت کا لا ئسنس معطل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے اس سلسلے میں ضابطے کی کارروائی کے بعد روبینہ نذر کی وکالت کا لائسنس معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق روبینہ کسی عدالت میں بطور وکیل پیش نہیں ہوسکتی نہ ہی وکالت کی پریکٹس کرنے کی مجاز ہیں ایڈوکیٹ روبینہ نذر کے خلاف سنگین الزامات کے تحت تھانہ سرور روڈ لاہور کینٹ میں چوری اور تھانہ ٹیکسلا میں ایک شخص سے گاڑی ہتھیانے کے دو الگ الگ مقدمات درج ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن