• news

دنیا کا معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر  جنوبی افریقہ میں انتقال کر گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) دنیا کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر جان ویٹکن  ڈربن میں 98سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کا اعلان  ساؤتھ افریقہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیا گیا۔جان ویٹکن ڈربن دائیں بازو کے زور دار ہٹ لگانے والے بلے باز تھے ، وہ سوئنگ باؤلر اور سلپ میں کھڑے ہونیوالے شاندار فیلڈر بھی تھے ، انہوں نے 1949 سے 1950 اور 57-1956 کے دوران اپنے بزنس دوروں کے باعث دستیاب نہ ہونے کے باوجود 15 ٹیسٹ میچز میں شرکت کی۔ان کا ٹیسٹ میں زیادہ سے زیادہ سکور 92 تھا۔

ای پیپر-دی نیشن