• news

فیفا کا ارجنٹائن ‘برازیل کی ٹیموں کیخلاف ڈسپلنری کارروائی کا اعلان 

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) فیفا نے برازیل اور ارجنٹائن فٹ بال ٹیموں کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کا اعلان کردیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ ملتوی کر دیا گیا تھا ۔ ارجنٹائن کے محکمہ صحت کے حکام نے الزام عائد کرتے ہوئے میچ رکوا دیا تھا کہ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے کرونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی ہے ۔ چار کھلاڑیوں نے برازیل آمد پر قرنطینہ نہیں کیا اور براہ راست میچ کھیلنے سٹیڈیم پہنچ گئے ۔ ارجنٹائن کی ٹیم وطن واپس چلی گئی جو پرسوں بولویا کیخلاف میچ کھیلے گی ۔ برازیل اور ارجنٹائن کے درمیان میچ کے ری شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن