• news

سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو تیسرا  ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میچ میں 78رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ۔سری لنکا نے 9وکٹوں پر 203رنز بنائے ۔ چریتھ اسالانکا 47اور دھننجیا ڈی سلوا 31رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کاشیو مہاراج نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جنوبی افریقن ٹیم 125رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ ہنرچ کلاسین 22رنز بناکر نمایاں رہے ۔ مہیش تھیک شنا نے چار کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا ۔ دشمانتھا چمیرا کو میچ جبکہ چریتھ اسالانکا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن