یوایس اوپن :اعصام الحق کی جوڑی کو پری کوارٹر فائنل میں شکست
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار جونی اومارا رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس نے اعصام الحق قریشی اور جونی اومارا کو 5-7 اور 5-7سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔