• news

انعام بٹ پاکستان کیلئے ریسلنگ میں ایک اور میڈل جیتے کیلئے پر عزم

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے نامور پہلوان انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں پاکستان کیلئے ایک اور میڈل لانے کے لیے پْرامید ہیں۔ ورلڈ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کیلئے پاکستانی پہلوانوں کو یونان کے ویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔ انعام بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے، وزارت خارجہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے کھلاڑیوں کی سفری دستاویزات مکمل ہوئیں۔ یونان میں 10 اور 11 ستمبر کو ریسلنگ ورلڈ سیریز کے مقابلے ہوں گے، جس میں ہم بھی حصہ لیں گے۔ انہوں نے قوم کیلئے ایک اور میڈل کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے ایک اور میڈل ملنے کی امید ہے، قوم سے اپیل ہے کہ ہمارے لیے دعا کریں۔ بڑی امید ہے کہا کہ آج یونان کے لیے سفر کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن