خواتین سے زیادتی کے واقعات‘ صدر کینٹ‘ ماڈل ٹائون ڈویژن ریڈ زون قرار
لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں جیوٹیگنگ کا عمل مکمل کر لیا۔ خواتین سے زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہونے پر صدر، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کو ریڈ زون قرار دیا گیا۔ جیوٹیگنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد لاہور کی تین ڈویژن ریڈ زون میں شامل کر لی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق صدر، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کو ریڈ زون ڈکلیئر کیا گیا۔ جبکہ سٹی ڈویژن اور اقبال ٹاؤن ڈویژن گرے زون میں شامل ہیں۔ جیوٹیگنگ کے بعد اب ریڈ زون کے تھانوں میں نفری کو بڑھانے کے ساتھ پٹرولنگ بھی بڑھائی جائے گی۔ جبکہ ویمن پروٹیکشن سینٹر بھی ریڈ زون میں زیادہ بنائے جائیں گے۔