نور مقدم قتل کیس، تفتیشی افسرآج ذاتی حیثیت میں طلب
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں تفتیشی افسر کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے چالان پر انڈیکس نالگانے اور کچھ ہدایات کی وجہ سے تفتیشی افسر کو طلب کیا ہے۔ گذشتہ روز ظاہر جعفر اور اس کے والدین سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو اڈیالہ جیل سے کچہری بخشی خانہ لایا گیا لیکن عدالت پیش نہ کیا گیا اور بخشی خانہ سے ہی واپس بھجوا دیا۔