• news

سعودی عرب کا متحدہ عرب امارات سمیت  3ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

ریاض (این این آئی)سعودی عرب  نے متحدہ عرب امارات سمیت جنوبی افریقا اور  ارجنٹائن  پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات ، جنوبی افریقا اور ارجنٹائن پر سفری پابندیاں8 اگست بدھ کی صبح ختم کردی گئیں۔ سفری پابندیاں ختم ہونے کے  بعد لوگوں کو ان ممالک سے ائیر پورٹس، سمندری اور زمینی سرحدوں کے ذریعے بدھ کی صبح 11 بجے سے سفر کرنے کی اجازت مل گئی ،اس کے علاوہ سعودی عرب میں رہنے والے افراد کو بھی ان ممالک میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن