• news

لاہور: 20 کلو آٹا تھیلامزید 20 ‘ دس کلو  10 روپے مہنگا 

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور  میں پرچون سطح پر  20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں   20روپے اور 10کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت مزید  10روپے اضافہ  کر دیا گیا۔ جس سے  20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1210روپے سے بڑھ کر 1230 اور 10 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 605 روپے سے بڑھ کر 615 روپے ہو گئی ہے۔ لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 2200 روپے سے بڑھ کر 2330 روپے  ہونے کے باعث فلور ملوں نے آٹے کے نرخوں میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت پر زور دیا کہ فوری طور پر سرکاری گندم کا اجراء کیا جائے تاکہ عوام کو سستا آٹا میسر آئے۔

ای پیپر-دی نیشن