• news

آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان 

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ کیلئے بھارت کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ ویرات کوہلی کپتان جبکہ روہت شرما نائب ہونگے۔ٹیم میں لوکیش راہول، سوریاکماریادیو، ریشبھ پنٹ، ایشان کشن، ہاردیک پانڈیا، رویندراجڈیجا، اکشرپٹیل، راہول چاہار،ایشون اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔فاسٹ بائولرز میں جسپریت بمراہ، بھونیشورکمار اور محمد شامی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مہندرا سنگھ دھونی کو مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن