برازیل نے 8فٹبالرز پر لیگ کھیلنے پر پابندی عائد کرد ی
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) برازیل نے 8فٹ بالرز کے انگلش پریمیئر لیگ میں چودہ ستمبر تک کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ۔ کھلاڑیوں پر پابندی کے بعد لیور پول ‘مانچسٹر سٹی ‘چیلسی ‘مانچسٹر یونائٹیڈ اور لیڈز کلب متاثر ہونگے ۔ برازیل نے برطانیہ کی طرف سے ملک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پرلگائی ہے ۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کے کئی کھلاڑی لیگ کے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے کیونکہ برطانوی قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کو دس دن کا قرنطینہ کرنا پڑے گا۔ فیفا نے برطانیہ سے قرنطینہ قوانین میں نرمی کیلئے درخواست کی تھی جسے رد کر دیا گیا تھا۔