• news

پی پی کے 2 ارکان صوبائی اسمبلی کو بلاول کے  کنونشن میں مدعو ہی نہیں  کیا گیا‘ لیگی رہنما پی پی میں شامل 

صادق آباد، اوچ شریف (نمائندہ نوائے وقت+ خبر نگار+ نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے  2 ارکان صوبائی اسمبلی کوکنونشن میں مدعو ہی نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ  انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے پروگراموں میں شرکت نہیں کی۔ واضح رہے کہ ایم پی اے رئیس نبیل احمد کے حلقہ میں حکومت پنجاب کے فنڈز سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے سابق ضلعی چیئرمین ضلع کونسل بہاول پور شیخ دلشاد قریشی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن