ڈالر 30 پیسے مہنگا، 168.50 کا ہو گیا
لاہور (کامرس رپورٹر)گزشتہ روز انٹر بنک میں ڈالر 41 پیسے مہنگا ہو گیا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر 167 روپے 66 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی گزشتہ روز ڈالر کی قیمت فروخت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت فروخت 168.50روپے ہو گئی ۔