مذاکرات نا کام ، بھارتی کسانوں کا کرنال میں دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
ہر یانہ(این این آئی) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع کرنال میں منی سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کرنے والے کسانوں نے کہا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد اپنا احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینکڑوں کسان منگل کی شام سے سیکرٹریٹ کے باہر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو )کے رہنما Rakesh Tikait نے کہا کہ مذاکرات ناکام ہو چکے ہیںلہٰذا احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کرنال کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت تین گھنٹے تک جاری رہی لیکن ناکام رہی۔ یاد رہے کہ 28 اگست کو پولیس لاٹھی چارج سے کم ازکم دس کسان زخمی ہو ئے تھے ۔۔کرنال کے سب ڈویڑنل مجسٹریٹ آیوش سنہا نے پولیس افسران کو ہدایت دی تھی کہ اگر کسان رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کریں تو ان کے سر توڑیں دیے جائیں۔ ان کی اس بات کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی لہٰذا کسان انہیں معطل اور انکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔