• news

آئے روز وزرا‘ بیوروکریسی کی تبدیلی حکمرانوں کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے:اختر ڈار 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کو تبدیل کرنیوالوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے آئے روز وزراء بیوروکریسی کی تبدیلی حکمرانوں کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے اختر ڈار نے کہاکہ بیڈ گورننس مہنگائی کے باعث حکمرانوں نے عوام کا جینا دشوار کر دیا ہے ایک طرف ہیلتھ کارڈ کے اجرا کی بات کی جا رہی ہے اور دوسری طرف ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ عوام کے کچن بندکر اکر لنگر خانے کھولے جا رہے ہیں گھر چھین کر پناہ گاہیں بنائی جا رہی ہیں قانون پر عملدرآمد کی بات کرنے والے حکمران سب سے بڑے قانون شکن ہے انہوںنے کہاکہ پہلے گندم اور چینی کی قیمتوں پر سبسڈی دیکر ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی اور پھر مہنگی گندم اور چینی منگوائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن